Header Add

بلیٹن بورڈ

Print Friendly and PDF

بلیٹن بورڈ  

بلیٹن بورڈ  ایک طاقتور تعلیم ٹول ہے جو پری سکول کلاسز سے لیکر پرائمری، ہائی حتیٰ کہ ہائی اسکول تک اور اس سے آگے کے کلاس رومز کے لئے سیکھنے کا ایک دلچسپ عمل ہے۔ بلیٹن بورڈکا استعمال مندرجہ ذیل مقاصد کے لئے کیا جاسکتا ہے۔

·        طلباء کو معلومات کی فراہمی

·        طلباء کی حوصلہ افزائی  کے لئے ا ُن کے بنائے گئے  آرٹ ورک کی تشہیر

·        خوش آمدی اور تہنیتی پیغامات

بلیٹن بورڈ کا استعمال

بلیٹن بورڈ عام طور پر چار مختلف طریقوں سے استعمال ہوتے ہیں۔ آرائشی ، ڈسپلے ، معلوماتی اور انٹرایکٹو۔ ان میں سے ہر ایک کے الگ الگ کام ہوتے ہیں اور انہیں ترتیب دینے کے لئے مختلف سطحوں کی منصوبہ بندی اور کوشش کی ضرورت ہوتی ہے۔

1.   آرائشی  بلیٹن بورڈ

ایک سادہ دیوار کو تخلیقی شاہکار میں بدل دیں۔آپ اپنی کلاس روم کو اپنے مخصوص موضوع کے مطابق   کوئی بھی شکل دے سکتے ہیں۔ان موضوعات میں اسکول واپسی، نئے طلباء کے لئے خوش آمدی ، موسم کی ابتداء،  تعطیلات ، کوئی ہاٹ موضوع وغیرہ شامل ہوتے ہیں۔

ڈسپلے

 طلباء کے کام کو ظاہر کرنے کے لئے استعمال ہونے والے بلیٹن بورڈ عام طور پر کلاس رومز کے باہر دالانوں میں رکھے جاتے ہیں۔اگر یہ مواد طلباء کی طرف سے تخلیق کیا گیا ہو تو اس کے لئے کسی خاص منصوبہ بندی کی ضرورت نہیں ہوتی۔ طلباء کو صرف موضوع دے دیں اور ساتھ کچھ آئیڈیا شئر کردیں۔باقی کام وہ خود کرلیں گے۔

2.   معلوماتی  بلیٹن بورڈ

معلوماتی بورڈ کا مقصد تعلیم  اور کلاس سے متعلقہ معلومات کو طلباء تک پہچانا مقصود ہوتا ہے۔ ایک استاد ہر قسم کی معلومات کے لئے معلوماتی بورڈ کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً

·        کلاس ٹائم ٹیبل، ہوم ورک ، سبقی منصو بہ بندی

·        سیلبس سے متعلقہ مواد  مثلاً کہانی، رنگوں کے نام، دنوں اور مہینوں  کے نام، وغیرہ وغیرہ۔

معلوماتی بورڈ کی کچھ مثالیں

·        حروفِ تہجی ، حسابی اعداد یاں اے بی سی کی ٹرین، درخت یاں پرندوں چیونٹیوں کی قطار۔

·        ڈوری سے بندھے غباروں کی قطار جس میں رنگ، موسم، دن یاں حروف وغیرہ لکھے گئے ہوں۔

·        معلومات کی فراہمی کے لئے ہم جنس اشیاء مثلاً مثلث، تکون، دائرہ وغیرہ کا استعمال جن میں مخصوص معلومات درج ہوں۔

·        کیا آپ جانتے ہیں؟ کی ہیڈنگ کے ساتھ مخصوص مضمون سے متعلقہ دلچسپ معلومات وغیرہ وغیرہ۔

ڈسپلے

معلوماتی   بلیٹن بورڈز کلاس روم اور سکول گیلری دونوں میں آویزاں کئے جا سکتے ہیں۔  بہتر ہے کہ کلاس میں موجود طلباء  کی طرف سے بنائے گئے  معلوماتی   بلیٹن بورڈز  کو ان کی اپنی ہی کلاس میں آویزاں کیا جائے۔ اگر کوئی شاہکار غیر معمولی ہو تو اس کو سکول گیلری میں آویزاں کرنا مناسب ہوگا۔

3.   انٹرایکٹوبلیٹن بورڈ

انٹرایکٹو بلیٹن بورڈ گروپ ورک میں مکمل ہوتا ہے۔ یہ بچوں کو سکحانے کا ایک بہترین  طریقہ ہے جس میں وہ اپنی ساری صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں جن میں بصری، ذہنی، تخلیقی، سماجی، ابلاغی مہارتیں شامل ہیں۔ اسی  وجہ انٹرایکٹو بلیٹن بورڈ  پری اسکول ، کنڈرگارٹن ، اور ابتدائی اسکول کے طلباء  شامل ہیں۔

انٹرایکٹو بلیٹن بورڈ کی دواقسام ہوتی ہیں۔

اول - انٹرایکٹو بلیٹن بورڈ جو روزانہ، ہفتہ وار یاں ماہانہ بنیادوں پر اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔مثلاً ٹائم ٹیبل، آج کی خاص خبریں، اس ہفتہ میں کرنے کے کام وغیرہ

دوئم۔ کوئی معلوماتی بورڈ جس کو تکمیل کے بعد ترمیم کی ضرورت نہ ہو۔

طریقہ

1.     ایسا موضوع تلاش کریں جو کہ آپ کی موجودہ کلاس کے سلیبس سے ہم آہنگ ہو۔

2.     مساوات کی بنیاد پر اصول و ضوابط اور قوانین کا تعین کریں۔

3.     کلاس کے طلباء کو چار گروپ میں برابر بانٹ دیں اور طے شدہ ہدایات دیں۔

4.     طلباء میں درکار وسائل تقسیم کردیں جس کی انٹرایکٹو بلیٹن بورڈ بنانے میں ضرورت ہے۔

5.     استاد ہمہ تن کلاس میں موجود رہے اور جہاں جس گروپ کو ضرورت ہو، معاونت کرے۔

4.     بلیٹن بورڈ برائے والدین یا ں وزٹرز

·        اس قسم کا بلیٹن   صرف ان معلومات سے ہوتا ہے جو کہ والدین یا ں سکول کا وزٹ کرنے والے لوگوں سے متعلقہ ہوتی ہوں۔ مثلاً

·        سکول کے اوقات اور چھٹی و امتحانات سے متعلقہ الرٹ

·        سکول ایڈمشن سے متعلقہ معلومات

·        سکول کے قوانین اور والدین سے متعلقہ ان کے فرائض وغیرہ

5.   ڈیجیٹل  بلیٹن بورڈ

ڈیجیٹل بلیٹن  بورڈ بنانے کے لئے  آپ کو دو ہارڈ ویئر اشیاء کی ضرورت ہوگی۔

·        ایک TV جس میں HDMI پورٹ ہے یاں کمپیوتر

·        ایک میڈیا پلیئر

اگلا مرحلہ میں آپ کو مندرجہ ذیل لنک پر رجسٹر ہونا پڑے گا۔

  Sign up for a free Rise Vision Account

 آپ یہاں مفت رائز وژن اکاؤنٹ کے لئے سائن اپ کرسکتے ہیں اور ان کے دئے ہوئے  سافٹ ویر کے ساتھ اپنا ڈیجیٹل  بلیٹن بورڈ آسانی سے بنا سکتے ہیں۔دی گئی گیلری سے اپنی پسند کے ٹیمپلیٹس کا  انتخاب کریں۔سارے ٹیمپلیٹس کو استعمال کرنا بہت ہی  آسان ہے۔

منصوبہ بندی

کسی بھی قسم کے بلیٹن بورڈ کی منصوبہ بندی کرتے وقت مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں،

·        کسی بھی قسم کا بلیٹن بورڈ بنائیں ، مقاصد کا تعین لازماً کریں۔

·        ایسے رنگوں کو استعمال کریں جو جمالیاتی  حس کو خوش گوار احساس دیں ۔ رنگوں کو  چشم کشا ہونے کی ضرورت ہے۔

·        بلیٹن بورڈ کو کہیں ایسا لگائیں جس کو دیکھنے میں آسانی ہو ۔

·        بورڈ کی اونچائی کا انحصار آپ کے طلبا کی عمر اور اونچائی پر ہے۔

·        بلیٹن بورڈ کا مرکزی خیال  تصویر  کے مرکز میں اُجاگر ہونا چاہیے۔

·        ہنگامی صورتحال سے متعلق بڑی اور واضح معلومات پیش کریں۔

·        کیمپس باڈی کو آئندہ آنے والے اہم واقعات (گریجویشن ، تعطیلات ، فائنلز وغیرہ) کے بارے میں آگاہ کریں۔

·        سال بھر میں بنانے  جانے والے بلیٹن کی پہلے سے پلاننگ کرلیں۔ اپنی تمام سرگرمیوں کی ایک فہرست بنائیں جو کہ ایک کیلنڈر کے ساتھ مخصوص ہوں۔

سروے کی اہمیت

·        سکول سے جڑے ہوئے اہم افراد سے لازماً رائے لیں کہ بلیٹن بورڈ میں کس قسم کی معلومات ہونا چاہیں۔

·        عملے کو سروے بھیجیں اور ان سے دریافت کریں کہ اس  سال آپ انفارمیشن بورڈ پر کیا دیکھنا چاہیں گے؟

·        ماضی میں کون سی معلومات کی کمی محسوس ہوتی ہے؟

·        کیا معلومات واضح اور سمجھنے میں آسان ہے؟

·        کیا معلومات کو اس طرح ڈسپلے کیا گیا ہے جو صاف اور پڑھنے میں آسان ہے؟

·        ماضی میں کیا کام کیا ہے؟

·        آپ طلبہ کے جسم کو بھی ایک سروے بھیج سکتے ہیں۔ اب ، عمر کے لحاظ سے ، آپ سوچ رہے ہو گے کہ یہ وقت کا ضیاع ہوگا۔ لیکن یہ نہ کرنا ایک اچھی وجہ نہیں ہے۔

·        اگر آپ کو  منفی ردعمل  موصول ہو تو یہ ایک اچھی بات ہوگی کیوں کہ  عام طور منفی ردِ عمل ہی سے سے  زیادہ دیانت دار ہوتا ہے۔

·        آپ  کو موصول ہونے والے جوابات  آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد دیں گے  کہ مستقبل میں آپ سکول کے  انفارمیشن بورڈ کو کہاں لے جانا ہے ۔ آپ کو ایک واضع سمت معین کرنے میں مدد ملے گی۔

·        اگر آپ اپنے طلباء باڈی یا عملے کو سروے بھیجنے کا کوئی آسان طریقہ تلاش کررہے ہیں تو ، Survey Monkey یاں Google Forms استعمال کرنے کی کوشش کریں۔

 بلیٹن بورڈ  کے ۱۲ آئیڈیاز












Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2