Header Add

اقوالِ زریں - سبق آموزباتیں

Print Friendly and PDF

اقوالِ زریں سبق آموزباتیں

 اقوالِ زریں

سبق آموزباتیں

حضرت علی علیہ السلام نے قسمت کے متعلق کیا فرمایا؟

ایک آدمی نے حضرت علی سے کہا کہ جب سب کچھ ہماری قسمت میں لکھا ہوا ہے تو ہم اللہ سے دُعا کیوں کریں۔ آپ نے جواب دیا کہ ہوسکتا ہے کہ اللہ نے تمہاڑی قسمت میں لکھا ہوا ہو کہ دُعا سے ہی تم کو دیا جائے گا۔
کتے اور درویش میں مکالمہ

ایک بزرگ نے کتے سے کہا۔ تم بہت وفادار ہو مگر تم میں چار خامیاں ہیں۔
اول!تم دیوار پرپیشاب کرتے ہو۔دوئم! تم فقیرپر بھونکتے ہو۔سوئم!  تم دن کو سوتے ہو۔چہارم!  تم  رات کو بھونکتے ہو۔
کتے نے جواب دیا۔زمین پر اس لئے پیشاب نہیں کرتا کہ کھبی کوئی بندہ  یہاں سجدہ نہ کرے۔ فقیر پر اس لئے بھونکتا ہوں کہ خدا سے مانگنے کی بجائے بندوں سے مانگ رہا ہے۔رات کو اس لئے بھونکتا ہوں کہ غفلت میں سوئے ہوئے اپنے رب کو یاد کریں اور دن میں اس لئے سوتا ہوں کہ نمازیوں کو تکلیف نہ ہو۔

  ماں سے سوال

کسی نے ماں سے پوچھا کہ اگر تم سے جنت کا اختیار لے لیا جائے تو تم بدلے میں خدا سے کیا مانگو گی۔ ماں نے جواب دیا۔ اپنی اولادکا مقدر کیونکہ اولاد کی خوشیوں کے  مقابلے میں ہر جنت حقیر ہے۔

 ایک اللہ والے سے پوچھے گئےچند سوالات

ایک اللہ والے سے پوچھا گیا۔قریب کیا ہے؟فرمایا۔ قیامت۔قریب تر؟ موت۔
پوچھا گیا۔ عجیب کیا ہے؟ فرمایا۔ دُنیا۔ عجیب تر؟  طلبِ دُنیا۔
واجب عجیب کیا ہے؟ توبہ۔ واجب تر۔ گناہوں  سے بچنا۔
مشکل کیا ہے؟قبر میں اُترنا اور مشکل تراعمال کے بغیر قبر میں اُترنا۔

 کون سےلوگ فائدےمیں ہیں؟

امام غزالی فرماتے ہیں۔ تمام انسان مردہ ہیں۔ زندہ صرف وہ ہیں جو علم والے ہیں۔ سب علم والے سوئے ہوئے ہیں بیدارصرف عمل والے ہیں۔تمام اعمال والے گھاٹے میں ہیں اور فائدے میں صرف وہ ہیں جو اخلاص والے ہیں۔تمام اخلاص والے خطرے میں ہیں صرف وہ فائدے میں ہیں جو تکبر سے دور ہیں۔

 کونسی   عورتیں عذاب سے نہیں بچ پائیں گی؟

دس عورتیں اللہ کے عذاب سے نہیں بچ سکتیں۔بے پردہ، تیز زبان، حرام کار،دین کا مذاق اُڑانے والی،چغل خور،احسان جتلانے والی، نافرمان، بال کٹوانے اور کھولنے والی، بلا ضرورت گھر سے نکلنے والی۔
Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2