Header Add

بچوں کی تربیت میں کیئر کونسلنگ کا کردار

Print Friendly and PDF

بچوں کی تربیت  میں کیئر کونسلنگ کا کردار

ایک ہی ماں کے بچوں کی فطرت آپس میں مختلف کیوں ہوتی ہے؟ ان بچو ں کو تقریباً ایک جیسا ہی ماحول ملتا ہے جہاں وہ پل کر جوان ہوتے ہیں لیکن تمام بچے بڑے ہوکر ایک جیسے کامیاب یاں خوشحال کیوں نہیں ہوتے۔ ہم میں سے بہت کم لوگ ہیں جہنوں نے اس پر سوچا ہوگا۔

کنکٹیکیٹ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی علوم کے ماہر مارک ہمیلٹن کے مطابق لوگوں کی شخصیت میں ان کے پیدائش کا مہینہ اور موسم بہت زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کے بروج ان کی عادات کو جاننے کے لیے مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے اثرات انفرادی سطح پر ہوسکتا ہے کہ بالکل واضح نہ ہو مگر کسی خاص مہینے میں پیدا ہونے والے افراد کی عادات کا اوسط بڑے پیمانے پر دیکھا جائے تو ان میں مماثلت نظر آئے گی۔

اگر دنیا میں ایک فطرت کے لوگ پیدا ہوتے تو دنیا کا نظام نہیں چلا سکتا تھا۔ اللہ تعالیٰ جو سب سے بڑا دانااور حکمت والا ہے ، اس کی دانائی اور حکمت کی نشانیاں کائنات میں ہر شے کی تخلیق میں نظر آتی ہیں۔فرض کریں اگر تمام لوگ حاکم فطرت پیدا ہوتے تو وہ ایک دوسرے کی اطاعت قطعاً قبول نہ کرتے۔ اگر تمام لوگ عام سوچ کے مالک ہوتے تو دنیا کا ارتقاء ممکن نہ تھا۔ نظامِ حیات چلانے کے لئے مختلف فطرت کے حامل لوگوں کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کے تمام شعبوں میں متوازناورمربوط ترقی کا عمل جاری و ساری رہے۔

والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کی کیئرئر کونسلنگ کے لئے پہلے یہ جان لیں کہ آپ کا بچہ کس تاریخ کو پیدا ہوا اور اس کے اندر کونسی کونسی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔ اس کی پسند ناپسند، رجحان اور فطرت کے متعلق آگاہی اس کے شاندار مستقبل کو ممکن بنائے گی۔  بچے کے مستقبل سے آگاہی کے لئے پیدائشی زائچہ  یاں جنم کندلی بہت معاون ثابت ہوتی ہے۔ زائچہ یا ں جنم کندلی میں صاحب زائچہ کی پیدائش کے  وقت زمین کو مرکزمانتے ہوئے کائنات کی ایسی تصور کھیچ لی جاتی ہے جس میں نظامِ شمسی میں موجودتمام سیارے 360 ڈگری کے دائرے کے اندراپنے اپنے مدار کے اندر بارہ گھروں میں  سے کسی ایک کے اندرموجود ہوتے ہیں۔ ان کی اس وقت کی حرکت اور مخصوص گھر میں موجودگی صاحبِ زائچہ کے مستقبل کے متعلق پیشین گوئی کرنے میں معاونت  کرتی ہے۔زائچہ بنانے کیلئے کسی بھی شخص کی پیدائش، وقت پیدائش اور مقام پیدائش کی ضرورت پیش آتی ہے۔

مثلاً جن لوگوں کی پیدائش   21 مارچ سے 20 اپریل  کے درمیان ہوگی ، انکے اندر یہ خوبیاں ہونگی۔

خوبیاں    محنتی ، ذہین، پرعزم، خوش لباس ، متاثر کن ، لوگوں میں مقبول، نرم دل ، کامیابی کے خواہاں ، دوراندیش،     ہوشیار، پرکشش، ہمدرد ، جدت پسند،حساس ، محتاط ، منلسار،  فیاض، دوست نواز ، طاقتور۔

خامیاں   حاسد ،جنسی بے راہ رو ، فضول خرچ ،شادی سے کنی کترانا ، منہ پھٹ ،نفسیاتی الجھنوں کا شکار، مغرور، توہم پرست، غیر ذمہ دار ، خوشامد پسند،سست کاہل ، کام ادھورے چھورنے والے ، مکار ، مفاد پرست۔

اب اگر والدین پر لازم ہے کہ وہ حملی افراد بچوں کے لئے ایسے پیشے کی بچپن سے ہی منصوبہ بندی کر لیں جو کہ ان کی فطرت سے میلان رکھتی ہو۔  ھملی افراد کے لئے دس بہترین پروفیشن یہ ہوسکتے ہیں۔

1.     پروفیشنل ایتھلیٹ

2.     دماغ سرجن

3.     ماہر بشریات

4.     کاروباری

5.     میرین

6.     اسٹاک بروکر

7.     فائر فائٹر

8.     پروڈیوسر

9.     ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن

10.                        تعلقات عامہ کا ایگزیکٹو

والدین اپنے بچے کاتاریخِ پیداش معلوم کریں اور دس بیترین پروفیش کو ""گوگل" کرلیں۔


 

Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2