Header Add

اقوال ِ زریں – اقوالِ معصوم حضرت امام علی علیہ السلام

Print Friendly and PDF

اقوال ِ زریں – اقوالِ معصوم حضرت امام  علی علیہ السلام

اقوال ِ زریں

 اقوالِ حضرت امامعلی علیہ السلام

  • اخلاق کی قیمت کچھ نہیں دینا پڑتی مگر اس سے ہر ایک چیز خریدی جا سکتی ہے۔
  • اپنی عمر اور پیسے پر کھبی اعتبار مت کرناکیونکہ جو چیز گنتی میں آجائیوہ لازما! ختم ہونے والی ہے۔
  • شہد کے سوا ہر میٹھی شے زہر ہے اور زہر کے سوا ہو کڑوی شے میں شفاء ہے۔
  • غصہ کو کڑوا گھونٹ پی جایا کرو کیونکہ نتائج کے لحاظ سے اس سے میٹھا مشروب میں نے نہیں دیکھا۔
  •  کسی کا لباس اور حالت دیکھ کر حقیر نہ سمجھوکیونکہ اُسے اور تم کو دینے والا ایک ہی ہے۔ ”اللہ“۔ وہ اس کو عطا کرکے غنی کرسکتا ہے اور آپ  سے لیکر آپکوفقیر۔
  • سب سے بڑی بہادری ”صبر“، سب سے بڑی بلا”نااُمیدی“، سب سے بڑی تفریح ”مصروفیت“،  سب سے بڑااستاد  ”تجربہ“،  سب سے بڑا فائدہ ”نیک اولاد“، سب سے بڑی تحفہ  ”درگذر“،  سب سے بڑا سرمایہ  ”خوداعتمادی“، سب سے بڑاراز  ”موت“ اور سب سے بڑی دولت ”اچھااستاد“ ہے۔
  • زندگی میں اچھے لوگوں کی تلاش مت کرو بلکہ خوداچھے بن جاؤ۔ ہوسکتاہے کہ تمہاڑے اچھا بننے سے کسی کی تلاش پوری ہوجائے۔
  • اپنے جسم کو اتنا مت سوارو جسے مٹی میں مل جانا ہے۔ سوارنا ہے تو اپنی روح کو سنوارو جو ابدی ہے۔
  • جب انسان عقل میں پختہ ہو جاتا ہے تو اسکا کلام مختصر ہو جاتا ہے۔
  • جس نے رب کے لئے جھکنا سیکھ لیا وہی علم والا ہے کیونکہ علم والے کی پہچان”عازضی“ ہے اورجاہل کی پہچان ”تکبر“۔
  •  ہم اللہ کی وراثت پر بہت خوش ہیں جس نے ہمارے دُشمنوں کو دولت اور ہمیں اپنے علم سے نوازا۔
  •  رشتے خون کے نہیں ہوتے، احساس کے ہوتے ہیں۔اگر احساس ہو تو اجنبی بھی اپنے۔ اگر احساس نہ ہو تو اپنے بھی پرائے۔
  • آپس کی غلطیوں کو درگزر کیا کروکیونکہ درگزر نہ کرو گے تومحبت ختم ہوجائے گی۔ جب محبت ختم ہوجائے گی تو رابطہ ٹوٹ جائے گا اورجب رابطہ ٹوٹ جائے گا توفاصلہ بڑھ جائے گااور یہی فاصلہ ایک دِن تمہارا شتہ توڑ دے گا۔
  • بہترین ہے وہ شخص جو دیر سے خفا ء ہواورجلد مان جائے۔ بدترین ہے وہ شخص جو جلدی ناراض ہوجائے اوردیر تک خفا رہے۔ 
  • ٌفتگو سے سمجھ میں اضافہ ہوتا ہے لیکن تنہائی وہ جگہ ہے جہاں عظیم ذہن بنتے ہیں۔
  • بخیل آدمی سے مشورہ مت کروکیونکہ وہ تم کو میانہ روی سے روکے گا اورمحتاجی سے ڈرائے گا۔
  • اپنی زندگی کو ضروریات تک محدود رکھواورخواہشیات سے پرہیز کرو۔ کیونکہ ضروریات ایک فقیر کی بھی پوری ہوجاتی ہیں لیکن خواہشیات ایک بادشاہ کی بھی ادھوری رہتی ہیں۔
  •  ناں توآلِ محمد کی محبت کے بھروسے عبادت کوچھوڑنا اور نہ ہی عبادت کے بھروسے آلِ محمد کوچھوڑنا کیونکہ ان میں سے کسی ایک کو بھیوسرے کے بغیر قبول نہیں کیا جائے گا۔ 
  • اگر تماڑی آنکھیں خوبصورت ہیں تو تم دُنیا سے محبت کرو گے اور اگر تمہاڑی زبان خوبصورت ہے تو دُنیا تم سے محبت کرے گی۔ 
  • بڑائی کی مثال ایسے ہے جیس پہاڑ سے اُترنا۔ایک قدم اُٹھاؤ تو باقی اُٹھتے چلے جاتے ہیں اورا چھائی کی مثال ایسے ہے جیسے پہاڑپرچڑھنا۔ہر قدم دوسرے قدم سے مشکل ہوتا ہے لیکن ہرقدم پر انسان اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ بلندی پر پاتا ہے۔
  • اخلاق وہ چیز ہے جس کی قیمت کچھ نہیں دینا پڑتی مگر اس سے ہر انسان ضرور خریدا جاسکتا ہے۔
  • بُڑا وقت وہ شفاف آئنہ ہے جو بہت سارے چہروں سے نقاب اُلٹ دیتا ہے اور اچھا قوت بادلوں کی طرح ہے جو سورج کی تپش تک کو روک لیتا ہے۔
  • پریشانی خاموش ہونے سے کم، صبر کرنے سے ختم اور شکر کرنے سے خوشی  میں بدل جاتی ہے۔

Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2