
بچوں کے لئے اہم سورۃ المبارکہ
بچوں کو درج ذیل سورتیں حفظ کروانی چاہئیں جنہیں چاروں قل
بھی کہتے ہیں:
سورۃ الکافرون
قُلْ یٰٓـاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَo
لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَo وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُo
وَلَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْo
وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُo
لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِo
آپ
فرما دیجیے: اے کافرو!۔ میں ان کی عبادت نہیں کرتا جنہیں تم پوجتے ہو۔ اور نہ تم
اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ اور نہ (ہی) میں (آئندہ کبھی)
ان کی عبادت کرنے والا ہوں جن کی تم پرستش کرتے ہو۔ اور نہ تم اس کی عبادت کرنے
والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔ (سو) تمہارا دین تمہارے لیے اور میرا دین میرے
لیے ہے۔
سورۃ الفلق
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِo
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَo وَمِنْ شَرِّ
غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَo وَمِنْ شَرِّ
النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِo وَمِنْ شَرِّ
حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَo
آپ
عرض کیجیے کہ میں (ایک) دھماکے سے انتہائی تیزی کے ساتھ (کائنات کو) وجود میں لانے
والے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔ ہر اُس چیز کے شر (اور نقصان) سے جو اس نے پیدا فرمائی
ہے۔ اور (بالخصوص) اندھیری رات کے شر سے جب (اس کی) ظلمت چھا جائے۔ اور گرہوں میں
پھونک مارنے والی جادوگرنیوں (اور جادوگروں) کے شر سے۔ اور ہر حسد کرنے والے کے شر
سے جب وہ حسد کرے۔
سورۃ الناس
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِo
مَلِکِ النَّاسِo اِلٰهِ
النَّاسِo مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ5 الْخَنَّاسِo
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِo
مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِo
آپ
عرض کیجیے کہ میں (سب) انسانوں کے رب کی پنا ہ مانگتا ہوں۔ جو (سب) لوگوں کا
بادشاہ ہے۔ جو (ساری) نسل انسانی کا معبود ہے۔ وسوسہ انداز (شیطان) کے شر سے جو (
الله کے ذکر کے اثر سے) پیچھے ہٹ کر چھپ جانے والا ہے۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ
ڈالتا ہے۔ خواہ وہ (وسوسہ انداز شیطان) جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔
آیۃ الکرسی
اللهُ لَآ اِلٰهَ اِلَّا ھُوَ ج الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ ج
لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ ط لَـہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی
الْاَرْضِ ط مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗٓ اِلَّا بِاِذْنِہٖ ط یَعْلَمُ
مَا بَیْنَ اَیْدِیْھِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ ج وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْئٍ مِّنْ
عِلْمِہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآءَ ج وَسِعَ کُرْسِیُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ ج
وَلَا یَؤُوْدُہٗ حِفْظُھُمَا ج وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُo

ایک تبصرہ شائع کریں