Header Add

شاگردکے مخصوص آداب وفرائض :

Print Friendly and PDF


شاگردکے  مخصوص آداب وفرائض :

جس طر ح استاد کیساتھ مخصوص آداب فرائض کو تین حصوں میں تقسیم کیاگیا اسی طرح شاگر د کے فرائض کوبھی تین حصوں میں تقسیم کیاہے ۔ذاتی آداب وفرائض ،استادکے متعلق آداب و فرائض اوردرس کے دوران آداب وفرائض ۔

شاگرد کے ذاتی آداب وفرائض :

·        ہر طالب علم کے لئے تعلیم شروع کرنے سے پہلے اچھی طر ح آمادگی اوراپنے آپکوتیارکرنا یعنی اپنے دل اورنفس کو صاف ستھرا بنا نا بالکل ایسا ہے جیسے کوئی کسان کھیت میں بیج بونے سے پہلے زمین کو صاف کرکے کاشت کیلئے ہموارکرتا ہےاسی طرح علوم الٰہیہ کو حاصل کرنے سے پہلے دل کو کینہ اورگناہ وغیرہ سے پاک صاف کرناضروری ہے علماء اخلاق نے حافظہ کی تقویت کے لئے تقوی اختیارکرنے اورگناہوں سے پرہیز کرنے کی تاکید کی ہے ۔

·        جو تعلیم  کے لئے اچھا وقت ہے اسے بالکل ضائع نہ کرے کیونکہ اس دورمیں زندگی کی تمام صلاحیتیں اورقوتیں اپنے عروج پررہتی ہے حواس سالم اورذمہ داریاں کم ہوتی ہیں ۔

·        حتی الامکان ایسی مصروفیتوں اورمشغولیتوں سے دوررہیں جن سے تعلیم پر غلط اثرپڑتا ہےاورافکار خراب ہوجاتے ہیں ۔

·        اس کے علاوہ  اچھے لوگوں کیساتھ اٹھنابیٹھنا ،بلند ہمتی ،اعلی ٰ مقاصد پرنظر،تعلیم کا شوق وغیرہ …

استادکے متعلق شاگر دکے فرائض :

بہترین استادکا انتخاب ،استاد کے پدرانہ نقوش پر توجہ، استادکے سامنےتواضع وانکساری اوراس کا شکریہ اداکرنا ایک طالب علم پر ضروری ہے ۔

 درس کے متعلق شاگرد کے فرائض :

·        قرائت قرآن کی راہ میں زیادہ سے زیادہ سعی وکوشش کرنا کیونکہ قرآن مجید اسلامی علوم ومعارف کاسرچشمہ ہے ۔

·        اپنی صلاحیتوں کو صحیح طرح  پرکھ لے اپنے ذہن اورحافظہ پر ضرورت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالے مطالعہ درس یادکرنے کا صحیح طریقہ اپنائے ۔

·        طالب علم کیلئے ایک ٹائم ٹیبل کا ہونا ضروری ہے جس کے مطابق پورے دن پابندی کیساتھ اپنے تمام تعلیمی امور انجام دے سکے ۔

·        درس کیلئے مکمل تیاری کیساتھ جائے جسم اورلباس کی صفائی اوراپنی ضروریات کی چیزیں جیسے کتاب،قلم  ،کاپی وغیرہ اپنے ساتھ رکھیں ۔

·        بغیر کسی عذر کے غیر حاضر ہونے سے پرہیز کریں ۔

·        کلاس روم میں داخل ہوتے وقت سلام کریں آپس میں ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں ۔

Print Friendly and PDF

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2