Header Add

ارتکاز توجہ

Print Friendly and PDF

 

ارتکاز توجہ

ارتکاز توجہ کو سکھانا اور سیکھنا انتہائی آسان ہے۔ جبکہ دوسری طرف اس کے  بیشمار ہیں۔ اگر آپ اپنی اس  قوت کو رھانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جو آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

1.     ارتکاز توجہ سے آپ کی لانگ ٹرم میموری اور شارٹ ٹرم میموری میں انتہائی حد تک اضافہ ہوگا۔

2.     آپ کی ہر قسم کے کام کرنے کی استعاعت میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوگا۔

3.     آپ ہرقسم کے نفسیاتی مسائل سے دورہوجائیں گے۔

4.     ارتکاز توجہ آپ کو اندرونی طاقت دے گی۔

5.     آپ کو اپنے خیالات پر کُلی کنٹرول ہو گا۔

6.     آپ کی جلد اور بہتر فیصلہ کرنے کی قوت پیداہوگی۔

7.     اگرآپ نیند کی کمی کا شکار ہیں تو آپ ایک پرسکون نیند لینے لگے گے۔

ارتکاز توجہ کی بہترین مشقیں

1.   اسم اللہ

ایک ۱۲ ضرب ۱۲ انچ کا  بالکل سفید رنگ کا گتہ لیں۔ گتے کے بالکل مرکز میں جلیّ حروف میں لفظ "اللہ" لکھ لیں اور اس کو دیوار پر ٹانگ دیں۔ اسم اللہاور آپ کی آنکھیں دونوں متوازی بالکل آمنے سامنے ہوں۔ ۵ سے ۱۵ منٹ تک بغیر اپنی پلکوں کو جھپکائے نقطہ دیکھتے رہیں۔

اس مشق سے انسان  کو بہت زیادہ روحانی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

2.   شمع بینی

ایک روشن موم بتی کے سامنے بیٹھ جائیں۔ موم بتی کا شعلہ اورآپ کی آنکھیں دونوں متوازی بالکل آمنے سامنے ہوں۔ ۵ سے ۱۵ منٹ تک بغیر اپنی پلکوں کو جھپکائے شعلہ کو دیکھتے رہیں۔

3.   نقطہ بینی

ایک ۱۲ ضرب ۱۲ انچ کا  بالکل سفید رنگ کا گتہ لیں۔ گتے کے بالکل مرکز میں کالی سیاہی سے ایک بڑا سانقط ڈالیں اوردیوار پر ٹانگ دیں۔ نقطہ اور آپ کی آنکھیں دونوں متوازی بالکل آمنے سامنے ہوں۔ ۵ سے ۱۵ منٹ تک بغیر اپنی پلکوں کو جھپکائے نقطہ دیکھتے رہیں۔

4.   پرسکون لمحات کو سوچیں

ان تمام واقعات کی فہرست بنائیں  جو خوشیوں سے بھرپور تھے اورانہوں نے آپ کی زندگی میں سکون کو بھر دیا تحا۔ چٹ لیٹ جائیں اور ایک ایک کر ان سب واقعات کو یادکریں۔

5.   ایک وقت میں ایک کام کریں

ایک وقت میں بہت سارے کام کرنے کی کوشش کرنا آپ کے دماغ کو الجھا دیتا ہے۔ اس سے انسانی دماغ انتشتارکا شکار ہوجاتا ہے۔ لہذا ہمیشہ ایک وقت میں ایک ہی کام کو کریں۔

6.   پریشان کن خیالوں سے جان چھڑانا

پریشان کن خیالات کی بازگشت دماغ میں ہمیشہ جاری رہتی ہے۔ ایسے خیالات کی موجودگی میں آپ  جب آپ کسی کام پر توجہ دینے کی کوشش کریں گے پریشان کن خیالات آپ کے دماغ  میں آجائیں گے۔ یہ باربارآپ کو تنگ کریں گے۔ لہذا کوشش کریں کہ ان کو دماغ میں مت آنے دیں۔پریشانی میں کیسے برتاوکریں اس کے لئے میری علیحدہ سے ایک دیڈیو موجود ہے۔

7.   اُلٹی گنتی

۱۰۰ سے ۱ تک اُلٹی گنتی گنیں۔ اگر آپ کو نیند نہیں آرہی اورخیالات آپ کو بہت تنگ کررہے ہیں تو ۱۰۰ سے ۱ تک اُلٹی گنتی گننا شروع کردیں۔

8.   فوٹو یاد کریں

ایک  ایسی تصویر کو دیکھنا شروع کردیں جو کہ آپ کے لئے بالکل نئی ہو۔تصویر کی گہرائیوں میں اتر جاءیں۔ ایسا پانچ منٹ تک کریں۔ اب تصویرکو دوررکھ دیں اورتصویرمیں موجود تفصیل کو دھرانے کی کوشش کریں۔

·        الفاظ کو پیچھے کی طرف ہجے کریں

·        الفاظ کی اُلٹی سمت ہجے کریں۔

9.   زبانی حساب کتاب

اپنے ذہن میں ریاضی کے  زبانی سوال حل کرنے کی کوشش کریں۔

مثال۔میں نے ۵۰۰ میل سفر کرنا ہے اور میں اوسطا 50 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہا ہوں۔ مجھے  اپنی منزل تک پہنچنے میں کتنا وقت درکار ہوگا۔

Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2