Header Add

پروجیکٹ دستاویز . بنیادی اہداف اور حکمت عملی

Print Friendly and PDF

پروجیکٹ دستاویز

بنیادی اہداف اور حکمت عملی

مجمع المدارس

ادارہ برائے تربیتِ اساتذہ

 اسلام علم و تعلیم کی اہمیت کا بہت زیادہ قائل ہے یہاں تک کہ قرآن مجید میں سب سے پہلے جس نعمت کا تذکرہ کیا ہے وہ نعمت علم ہے جیسا کہ ابتدائی وحی حضور اکرم پرصلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نازل ہوئی تو اس میں یوں علم کی اہمیت کو بیان فرمایا ہے :

علَّمَ الْانسَانَ مَا لَمْ يَعْلَم۔ سورہ علق آیت ۵

(اور انسان کو وہ باتیں سکھائیں جس کا اس کو علم نہ تھا)۔

 حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں :

مَنْ‏ يُرِدِ اللَّهُ‏ بِهِ‏ خَيْراً يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ.۔ منیۃ المرید  ص  ۹۹

ترجمہ : خداوند عالم جس کے لئے بھلائی چاہتا ہے اس کو دین کا ادراک عطا کردیتا ہے ۔

اور دوسری جگہ طلب علم کو تمام مسلمانوں پر ایک فریضہ قرار دیتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں:

طَلَبُ‏ الْعِلْمِ‏ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ. منیۃ المرید  ص  ۹۹

ترجمہ : علم کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔

ایک اور جگہ پر فرماتے ہیں :

مَنْ‏ طَلَبَ‏ الْعِلْمَ‏ فَهُوَ كَالصَّائِمِ نَهَارَهُ الْقَائِمِ لَيْلَهُ وَ إِنَّ بَاباً مِنَ الْعِلْمِ يَتَعَلَّمُهُ الرَّجُلُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَكُونَ أَبُو قُبَيْسٍ ذَهَباً فَأَنْفَقَهُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. منیۃ المرید  ص   ۱۰۰

ترجمہ : علم حاصل کرنے والا انسان اس شخص کی طرح ہے جو دن بھر روزہ رکھتا ہو اور پوری رات نماز پڑھ کر گزار دیتا ہو اور علم کا ایک باب حاصل کرلے تو اس کے لئے راہ خدا میں کوہِ ابو قبیس کے برابر سونا خرچ کرنے سے بہتر ہے۔

ایساکام جوجس قدر اہمیت والا ہو اس کو صحیح طور پر انجام دینے کےلئے خصوصی آداب و رسوم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اس کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی انسان سے سرزد نہ ہو۔ جس قدر اس کام کی انجام دہی کی راہ میں انسان کوتاہی سے محفوظ رہے گا وہ اس کام کے ہدف کو حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب رہے گا۔ جو کوئی بھی علم و معرفت کی وادی میں قدم رکھنا چاہتا ہے تو اس کو اس بڑے فریضے کی انجام دہی سے پہلے اس کے آداب و فرائض   اور معلم سے جڑی ہوئی خصوصیات کا جاننا  ناگزیر ہے۔

اس وقت وطنِ عزیز میں درجنوں ادارے شعبہ تعلیم سے متعلقہ افراد  کے لئے  تربیتی خدمات انجام دے رہے ہیں ، لیکن بہت کم ادارے ایسے ہیں جو ایسے استاد پیدا کریں جو اقوام کا مقدر بدلنے والی نسل  کی تربیت کا فرض کما حقہ ادا کرسکیں۔ یہاں ملک میں موجود تربیتی اداروں  کا ایک تقابلی جائزہ   پیش کیا گیا ہے ۔تفصیل کے لئے    Annex A لف ہے۔

مجمع المدارس کا مقصد اساتذہ  اور تعلیمی نظام سے منسلکہ افراد کی صلاحیت کو  نکھارنا ہے ۔ اس کی اساس اسلامی نظریاتی افکار، جدید تحقیق، عالمگیرضابطہ  اخلاق اور کردار سازی  سے متعلقہ ایسے عوامل ہیں جن کا تعلق معلم اورنظامِ  تعلیم سے ہے۔ مجمع المدارس کے تحت مختصر اور طویل مدتی تربیتی پروگرام پیش کئے جائیں گے تاکہ شعبہ تدریس سے متعلقہ تمام افراد خصوصاً  استاتذہ اکرام اپنے اپنے فرائض کما حقہ ادا کرسکیں۔

مشن

تعلیمی شعبہ سے متعلقہ تمام افراد کے لئے تنظیمی و تدریسی تربیتی مواقع کی فراہمی جس کی اساس اسلامی نظریاتی افکار، جدید تحقیق، عالمگیرضابطہ  اخلاق اور کردار سازی  ہے۔

مقاصد

1.     مجمع المدارس  کوایک ایسے  ادارہ  کے طور پر ترقی دینا جو کہ موجودہ تربیتی اداروں  کے راہنماء ادارہ کے طور پر اپنی پہچان بنائے۔

2.     استاتذہ کی ایسے انداز میں تربیت کرنا کہ وہ پیکرِ اخلاقیات کے اوصاف سے مزین ہوکر  پرجوش انداز میں اسلامی روح کے مطابق اپنے فرائض اداکریں۔

3.     ان تمام مہارتوں کے تربیتی مواقع کی فراہمی جن کا تعلق تدریس  سے ہو۔

4.     تحقیق کا ایسا نظام وضع کرنا جو جمہود کا شکار نہ ہو۔

5.     مسلسل جاری رہنے والی تحقیق کی روشنی میں تربیتی مواد کی تیاری اور نفاذ۔

6.     تربیتی مواد کی تیاری میں قیاس کی بیخ کنی۔

7.     تمام تربیتی مواد کے لئے جانچ پڑتال  کے باقائدہ نظام کی تشکیل سازی۔

8.     جاری تحقیق کے نتائج اور تربیتی مواد کی ہرخاص و عام کے لئے رسائی۔

9.     موجوزہ تربیتی ادارہ میں جدید ٹیکنالوجی کا نفاذ تاکہ ادارہ اپنے اہداف کو بغیر کسی روکاوٹ کے حاصل کرسکے اور کوئی بھی فرد خواہ اس کا تعلق دنیا کے کسی بھی کونے سے ہو، ادارہ کی کاوشوں سے مستفید ہوسکے۔

10.            تربیتی مواد کا مختلف زبانوں میں ترجمہ  تاکہ تحقیقی ثمرات سے دوسری اقوام بھی مستفید ہوسکیں۔

11.            دوردراز سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے ای لرننگ کی سہولت

حکمتِ عملی

1.     ماسٹر ٹرینرز کی تربیت

2.     استاتذہ اور نظامِ تعلیم سے منسلکہ افراد کے لئےمختصر اور طویل مدتی  تربیتی مواقع  کی فراہمی

3.     تربیتی مواد کی تیاری

4.     تحقیق

5.     مجمع المدارس کے لئے ڈاٹا بیس مینمنٹ سسٹم کی تیاری

6.     تحقیقی مواد کی اشاعت و ترویج  کے لئے سوشل میڈیا  کا استعمال

مجمع المدارس   کے فرائض وذمہ داریاں

مجمع المدارس   مندرجہ ذیل فرائض  اور ذمہ داریوں کو نبھائے گا۔

1.     مکمل انتظامی ڈھانچے کے انتظامات

2.     طویل اور قلیل مدتی تربیتی پروگرام کا انعقاد

3.     تعارفی پروگرامز،  ورکشاپس ، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد جو مجمع المدارس کے مقاصدواہداف    سے متعلق ہوں۔

4.     تعلیم سے متعلقہ کارکنان کی راہنمائی اور تربیت

5.     تربیتی مواد کی تیاری اور درکار معاونت کی فراہمی

6.     تربیتی مواد کی  اشاعت کے انتظامات

مجمع المدارس    کا تنظیمی  ڈھانچہ

مجوزہ  تربیتی ادارہ کے لئے درج ذیل تنظیمی  ڈھانچہ درکار ہوگا۔

1.     صدر

2.     ڈائریکٹر

ڈائریکٹر مجمع المدارس کی  کلی سربراہی کا ذمہ دار ہوگا۔ اس کے ذمہ وہ تمام فرائض ہونگے جن کا تعلق مجمع المدارس میں ہونے والی سرگرمیوں   سےہے۔ تفصیلی فرائض و ذمہ داریوں، تعلیمی قابلیت و تجربہ اور اہلیت کے لئے جے ڈی ساتھ لف ہے۔

3.     ایڈوائزری بورڈ

ایڈوائزری بورڈ کا انتخاب صدر اور ڈائریکٹر کرے گا۔ اس میں وہ تمام افراد شامل ہوں گے جن کا تعلق انتظامیہ، ماہرینِ تعلیم، بورڈ کے ممبر اوررضاکارافرادسے ہے۔ ایڈوائزری بورڈمرکزی رہنماء ٹیم کے طور پر کام کرے گا جس کا مقصد اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

4.     پرنسپل

پرنسپل    مجمع المدارس کے  انتظامی ڈھانچے کی قیادت کرے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ ادراہ درست طریقہ سے خدمات فراہم کررہا ہے۔

مجمع المدارس    کا انتظامی   ڈھانچہ

مجمع المدارس  کے بلا تعطل آپریشن کے لئے ابتداء میں پانچ شعبہ جات کی ضرورت ہوگی۔ ملازمین   کی تعداد ضرورت اور ورک لوڈ کی بنیاد پر کم یا ں زیادہ کی جائے گی۔ ابتدائی مرحلے میں تنظیم کے موجودہ عملے کو بروئے کار لایا جائے گا۔ ہر ملازم مخصوص ملازمت کی تفصیل کے تحت کام کرے گا ، جو بھرتی کےحکم نامہ میں درج ہوگا ۔

اساتذہ کا تربیتی مرکز مندرجہ ذیل  تنظیمی انتظام کے تحت چلایا جائے گا۔

رپورٹنگ کا طریقہ کار

ڈائریکٹر صدر کو رپورٹ کرے گا۔ کم از کم ایک ماہانہ میٹنگ صدر اور  ڈائریکٹر کے مابین منعقد  ہو گی جس میں صدر کو مجمع المدارس     میں ہونے والی پیش رفت کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور آئندہ سے متعلق فیصلے لئے جائیں گے۔

پرنسپل اپنے زیرِ انتظام افراد کے ساتھ لازماً ماہوار میٹنگ کرے گا جس کا باقائدہ تحریری ریکارڈ رکھا جائے گا۔ماہانہ میٹنگ میں صدر کی  ہدایات کی روشنی میں لئے گئےاقدامات،     ادارہ کی     پیش رفت  ، ملازمین کی کارکردگی اور نئے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔یہ سب ریکارڈایک آن لائن ڈیٹا بیس مینجمنٹ  سسٹم کے تحت ریکارڈ کرلیا جائے گا۔

عمل درآمد کی منصوبہ بندی

اساتذہ کے تربیتی منصوبے کو تین مراحل میں انجام دیا جائےگا۔

1.     پہلے مرحلےمیں الصراط سکول سسٹم کےاساتذہ کی تربیت کی جائے گی۔ تربیت کی تکمیل کے بعد استاتذہ ایک ایسا مثالی نظام فراہم کرنے میں معاونت کریں گے جو آئندہ تربیتی کورسز کے طلباء  لئے ایک تجرباتی لیبارٹری  کے طور پر راہنمائی کریں گے۔  یہ ماڈل آئندہ امیدواروں کو عملی طور پر ان صلاحیتوں کا مشاہدہ و قابلیت کی مشق کرنے میں مدد دے گا ، جن کے لئے انہیں تربیت دی گئی ہے۔

2.     منصوبے کے دوسرے مرحلے میں ، ایک سے تین ماہ تک تربیتی پروگرام پیش کیے جائیں گے۔ فیز 1 کے آغاز اور فیز 2 کے آغاز کے دوران ، اساتذہ کی تربیت کے لئے درکار تمام موادیقینی طور  پرتیار کر لیے جائیں  گے ۔

3.     پہلے اور دوسرے مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد پروجیکٹ مکمل طور پر فعال ہوجائےگا۔ اور تیسرےمرحلے میں ادارہ ادارہ دو سال  یا اس سے زیادہ مدت پر مبنی ڈگری پروگرام پیش کرنے کے قابل ہوجائے گا۔ تیسرےمرحلے  کے آغاز سے قبل ادارے کو سرکاری اداروں یا یونیورسٹیوں کے ساتھ الحاق کے لئے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔

مجوزہ تربیت

مجمع المدارس  تین قسم کے تربیتی مواقع فراہم کرے گا۔

1.     طویل مدتی تربیتی کورسز

2.     قلیل مدتی تربیتی کورسز

3.     ورکشاپس اور سیمینار

طویل مدتی تربیتی کورسز

طویل مدتی تربیتی کورسز جن کی معیاد ۳ ماہ سے لیکر دو سال تک ہوگی۔  ابتدائی طور پر جن ٹریننگ پروگرامز کے متعلق منصوبہ بندی کی گئی ہے، انکی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

No.

Training

Duration

1

BTC (Basic Training Certificate)

2 Year

2

CLET (Certificate in Latest Educational Techniques)

1 Year

3

ELM (Educational Leadership & Management)

1 Year

4

ETT (Elementary Teachers Training)

2 Year

5

ITT (Ideological Teachers Training)

2 Year

6

JBT (Junior Basic Training)

6 Months

7

MET (Early year  Teachers Training)

3 Month

8

PSTT (Pere School Teachers Training)

3 Months

9

TTPG (Teachers Training for Parents Guiding)

1 Month

قلیل مدتی تربیتی کورسز

قلیل مدتی  تربیتی کورسز کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

1.     نرسری کی سطح کے تربیتی پروگرام

2.     پرائمری لیول کے تربیتی پروگرام

3.     سیکنڈری سطح کے تربیتی پروگرام

تفصیل کے لئے  نیچے دیا  گیا ٹیبل ملاحظہ فرمائیں۔

No.

Proposed Trainings

Level

Nursery

Primary

Secondary

a.

STT for Professional Teaching

1

Multiple Intelligences - Using MI to make classes more interactive & interesting

 

 

 

2

Learning Styles - Understanding Learning styles and how we can maximize learning using this understanding

 

 

 

3

Thinking Skills - What are they and how we can use them inculcate them through our classroom

 

 

 

4

Active Learning - Methodologies to make teaching more interactive, involving & more meaningful

 

 

 

5

Cooperative Learning - How to get the get best out of peer to peer interactions and to multiply learning using groups

 

 

 

6

Organizing Learning - What to use where - to enable effective understanding and recall.

 

 

 

7

Understanding and working with Higher order thinking skills

 

 

 

8

Developing and using Creativity in learning

 

 

 

9

Using Art, color, clay & sand for effective learning

 

 

 

10

Language Development in Early Childhood / Middle School

 

 

 

11

Making Mathematics more meaningful

 

 

 

12

Brain based learning & Study Skills

 

 

 

13

Using Story telling / doing in learning

 

 

 

14

Understanding Activity Design

 

 

 

15

Using Experiential and Integrated design

 

 

 

B.

STT Understanding Child

1

Understanding Emotional needs of a child

 

 

 

2

Working with acceptance and Intentions

 

 

 

3

Understanding and Developing high Self esteem

 

 

 

4

Developing Life skills or success skills

 

 

 

c.

STT for Effective Classroom Management

1

Cooperation - Effective Methods to solicit cooperation from children in the classroom

 

 

 

2

Disciplining in the classroom - Alternative to punishment that work

 

 

 

3

Communicating to motivate children: Bring the best out of students by simple changes in our communication

 

 

 

4

Circle Time - using group dynamics for learning

 

 

 

5

Creating stimulating yet enjoyable physical, Mental and Emotional environment in the classroom

 

 

 

C.

STT for Specific Subjects

1

Spellings  - Strategies to enable children to learn write and remember spellings correctly

 

 

 

2

Science is looking, doing, concluding - Let each Science class be an active exciting journey for children. Experience science all around you through activity based workshop.

 

 

 

3

Language Development – the natural way – Joy of knowing and using a language is the key to learning the language. Genie kids approach is to simply follow the natural way in which we use the language and learn it on the go.

 

 

 

4

Make Moths a pleasure to teach and exciting to learn - Activities that connect Mathematics to real life.

 

 

 

5

Unravel the Mystery of History - If History is exciting is what you want the children to say, this workshops shows you simple but extremely effective way to make history fun.

 

 

 

6

Geography is all around us - A workshop which shows teachers how geography is best learned through events, landmarks and experiences all around us.

 

 

 

D.

STT for Teacher (Self) Development

1

Discovering one’s potential as a teacher

 

 

 

2

Developing effective Facilitating Skills

 

 

 

3

Conducting Effective Sessions

 

 

 

4

Developing and Adding MY creativity to my teaching

 

 

 

5

Developing communication skills that make teachers more effective

 

 

 

6

Frameworks of my mind - helping me relax, enjoy and give the best to children.

 

 

 

7

Becoming the favorite teacher of children

 

 

 

ورکشاپس اور سیمینار

ورکشاپس اور سیمینار اور کا انعقاد ضرورت کی بنیادپر ہوگا۔ مجمع المدارس   ان موضوعات پر ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کرے گا جو  والدین ، ​​طلباء ، انتظامیہ اور عوام الناس کو تعلیمی نظام ، کردار سازی اور دیگر تعلیمی امورسے متعلقہ مسائل ، فراءض و ذمہ داریوں کے متعلق وقتاً فوقاً آگاہ کرتا رہے گا۔

جانچ پڑتال کا نظام

ہر تربیتی پروگرام کی جزئیات کے مطابق  جانچ پڑتال  کا فارم تشکیل دیا جائےگا۔  اس نظام سے مندرجہ ذیل اہداف حاصل ہونگے۔

1.     شرکاء تربیتی مواد اور معیار کے متعلق اپنی رائے دیں گے۔ اس سے تربیتی مواد کو مزید بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

2.     تربیت کے اختتام کے بعد نہ صرف ادارہ جہاں استاد ملازمت کرے گا، بلکہ خود استاد بھی اپنی اہلیت و مہارت کو جانچنے کا قابل ہو جائے گا۔ وضاحت کے لئے یہاں دونوں  اقسام کے فارم دئے گئے ہیں، جن سے جانچ پڑتال کے نظام کو سمجھنا سہل ہو جائے گا۔

تربیتی مواد اور معیار کی جانچ پڑتال کا فارم

Training Evaluation

Behavior Management

 Activities

Excellent

Worthwhile

Confusing

  1. Significance of Behavior Management

Contents

 

 

 

Methods

 

 

 

  1. Primary Reasons for Misbehavior

Contents

 

 

 

Methods

 

 

 

  1. Kinds of Misbehavior

Contents

 

 

 

Methods

 

 

 

  1. Norms Setting

Contents

 

 

 

Methods

 

 

 

  1. Establishing Consequences

Contents

 

 

 

Methods

 

 

 

  1. Use of Simple Gestures or Symbols

Contents

 

 

 

Methods

 

 

 

  1. Activity – Role Play (Innovative Teaching Style for Kids)

Contents

 

 

 

Methods

 

 

 

 

 

2. Please share with us which aspects of the workshop you found most useful?

 

 

 

 

 

 

 

 

3. Please share with us which aspects of the workshop you found LEAST

 

 

 

 

 

 

 

4. Please share your recommendation for the “Room of Improvement”.

 

 

 

 

 

 

 

 

5. Please rate the quality of Coordination/facilitation by circling only one number from the given category?

 

 

           Poor

Average

Good

Excellent

 

 

 

 

 

 

بعد ازتربیت استاد کی اہلیت کی جانچ پڑتال کا فارم

Class Room Assessment Form

(Each question carries 5 marks)

Excellent

Average

Room for Improvement

120 & Above

Between 100 & 119

Below 100

 

No.

Check List

Parameters

Marks

1

Seating

Can students see the board clearly?

Can students & teacher move into the class freely?

Is seating according to the activity?

Can needy students interact the teacher freely?

Is seating arrangements are comfortable?

2.

Organization

Do students know the entire classroom ethics?

Do they act upon classrooms ethics?

Do students know the entire Schools Rules & Regulation?

Do they act upon the entire Schools Rules & Regulation?

Is there a chart of classroom ethics & School’s Rule & Regulation?

3.

Lesson Planning

Does the teacher know the basic components of Lesson Planning?

Is LP creative and innovative?

The teacher has daily, weakly & monthly Lesson Planning?

Is assessments connected with the objective of LP?

Do LP’s objectives are integrated determined?

4.

On Task

All the students are engaged equally in learning?

The students are learning with interest?

There is a team work & cooperation in activity work?

While completing the assignments, there is no hue & cry?

Students respect each other’s’ opinion?

5.

Body Language

Has teacher often kept smiling?

Does the teacher use eye contact during teaching?

Does facial expressions & gestures shows his/her physical proximity?

During teaching, does teacher freely roam in the class?

During teaching, does teacher freely roam in the class?

 

انفارمیشن ٹکنالوجی کا استعمال

مجمع المدارس  کا پورا نظام آن لائن  "ٹریننگ اینڈ لرننگ مینجمنٹ سسٹم" سے منسلک کیا جائے گا ۔ اس سے دنیا بھر سے لوگ مجمع المدارس   سے متعلقہ ہر قسم کی معلومات مثلاً جاری کورسز، فیس اور داخلہ سے متعلقہ قوائدوضوابط، آن لائن داخلہ کی سہولت وغیرہ شامل ہے۔

اہداف کی نشاندہی

مجمع المدارس   میں کورسز کا انعقاد مرحلہ وار کیا جائے گا۔ یہاں مئی ۲۰۲۱ سے لےکر مارچ ۲۰۲۲ تک کے اہداف کی نشاندہی کی گئی ہے۔

نمبر شمار

ایداف کی تفصیل

سال ۲۰۲۱

سال ۲۰۲۱ ۲۲

سال ۲۰۲۲

۱

پروجیکٹ دستاویز کو حتمی شکل دینا

مئی

جون

جولائی

اگست تا فروری

مارچ

۲

پروجیکٹ  ڈاکومنٹ سے واقفیت اور منظوری

 

 

 

 

 

۳

وسائل اور آلات کی فراہمی

 

 

 

 

 

۴

ماڈیول ڈویلپمنٹ کے لئے عملہ کی فراہمی

 

 

 

 

 

۵

ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل

 

 

 

 

 

۶

ٹریننگ ڈائریکٹر اور پرنسپل کا چناو

 

 

 

 

 

۷

متعلقہ افراد  کو پروجیکٹ سے متعقلہ   آگاہی

 

 

 

 

 

۸

تحقیق  کے لئے اسٹاف ٹریننگ

 

 

 

 

 

۹

ماڈیول ڈویلپمنٹ

 

 

 

 

 

۱۰

پہلے مرحلہ پر عمل درآمد

 

 

 

 

 

۱۱

ماسٹر ٹرینرز کی نشاندہی

 

 

 

 

 

۱۲

آن جاب ٹریننگ

 

 

 

 

 

۱۳

دوسرے مرحلے پر عمل درآمد

 

 

 

 

 

۱۴

تیسرے مرحلے پر عمل درآمد

 

 

 

 

 

۱۵

ادارہ چلانے کے لئے افراد کی تعیناتی

 

 

 

 

 

۱۶

جاری

 

 

 

 

 

 

Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2