Header Add

اکریت جسوال ۔ وہ لڑکا جو دنیا کا سب سے کم عمر سرجن بن گیا

Print Friendly and PDF

 اکریت جسوال ۔  وہ لڑکا جو دنیا کا سب سے کم عمر سرجن بن گیا

اہم نقاط

اکریت جسوال کا آئی کیو لیول ۱۴۶ ہے۔ انڈیا میں یہ بچہ  "سمارٹ چائلڈ آف آل دی ٹائم" کے نام سے معروف ہے۔محض سات سال کی عمر میں اس نے ایک مقامی لڑکی کی  کامیاب سرجری کرڈالی جس کے ہاتھ بڑی طرح سے جھلس گئے تھے۔ میں شدید جل گئی تھی۔  اکریت جسوال  اس وقت ہندوستان کی میڈیکل یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے سب سے کم عمر ترین ڈاکٹر ہے۔

۱۹ نومبر 2000 ء دنیا کو اس کا کم عمر ترین سرجن ملا ، جس نے محض سات سال کی عمر میں پہلا سرجری کا آپریشن کرڈالا۔ یہ ذہین بچہ بلاشبہ ہندوستان کا ایک نایاب ہیرا ہے۔ اتنی کم عمر میں انسانیت کے لیے کام کرتے ہوئے اس ذہین بچے نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

ابتدائی زندگی

اکریت جسوال ۲۳ اپریل، ۱۹۹۳  کو ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاوں نور پور میں پیدا ہوا۔ اکریت نے چلنا اور بات کرنا صرف دس ماہ کی عمر میں سیکھ لیا تھا۔۲ سال کی عمر میں اس نے پڑھنا لکھنا شروع کیا۔ پانچ سال کی عمر میں ، اس نے ولیم شیکسپیئر کے ڈرامے اور ادویات پر کتب پڑھنا شروع کر دی تھیں۔ سرجری میں اس کی دلچسپی اس وقت بڑھ گئی جب اس کے آبائی شہر کے ڈاکٹروں نے اسے  سرجری کے آپرشن دیکھنے اور سیکھنے کی اجازت دےدی۔

اکریت جسوال نے صرف سال کی عمر میں ایک آٹھ سالہ بچی کی کامیاب سرجری کر کے دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ اس لڑکی کی پانچ سال قبل ہاتھوں کی انگلیاں ایک حادثہ میں جل گئی تھیں۔ مالی تنگی کی وجہ سے ، اس کے والدین اس سرجری کے اخراجات برداشت  نہیں کرسکتے تھے۔اکریت اگرچہ ایک پروفیشنل سرجن تو نہیں تھا، اس کے والدین نے اپنی بچی کی سرجری کروانے  کے لئے اس سے درخواست کی جس نے ان کی بیٹی کی جلی ہوئی انگلیاں الگ کر دیں۔ سرجری کی ویڈیو ۲۰۰۷ میں یوٹیوب پراپ لوڈ ہوئی ۔ جس کے بعد اکریت پوری دنیا میں معروف ہوگیا۔

تعلیم

اکریت نے 12 سال کی عمر میں چندی گڑھ کالج میں داخلہ لیا۔ وہ اس وقت انڈیا کی تاریخ میں واحد بچہ تھا جس نے انتہائی چھوٹی عمر میں کالج جوائن کیا تھا۔  کینسر کا علاج ڈھونڈنے کی اس کی خواہش نے اسے عالمی توجہ اور پزیرائی دلائی۔سراہا۔ 2005 میں 'فائر کریکر فلمز' نے اس بچے کو لندن میں مدعو کیا جو اس ۱۲ سالہ بچے کی ذہانت کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔ 'فائر کریکر فلمز' نے  ذہانت کی تشخیص کے اس عمل میں ایک دوسری تنظیم ’ٹیم فوکس‘ سے بھی  درخواست کی۔   اکریت  نے اوپرا ونفری شو میں اپنی ذہانت سے تمام لوگوں کو حیران وششدرکردیا۔ اس پروگرام میں اکریت کو "لٹل جینئس" کا ٹائٹل دیا گیا۔

اکریت جسوال کی موجودہ زندگی

دی لاجیکل انڈین کی رپورٹ کے مطابق ۵ اپریل، ۲۰۱۶ کو  اکریت نے آئی آئی ٹی کانپور سے اپنی بائیو انجینئرنگ مکمل کر لی تھی۔ اکریت جسوال دنیا کے سات سب سے باصلاحیت بچوں میں سے ایک ہے جس نے سات سال کی عمر میں سرجری کر کے خود کو ایک ماہر سرجن کے طور پر منوا لیا۔  12 سال کی عمر میں ، اکریت انڈیا کے میڈیکل اسکول میں داخلہ لینے والا سب سے کم عمر طالب علم بن گیا۔ اب وہ اپلائیڈ کیمسٹری میں ماسٹر ڈگری حاصل کرنے کے لیے تعلیم حاصل کر رہا ہے۔ اس کا آئی کیو لیول ۱۴۶ ہے جو کہ ایک ارب سے زیادہ آبادی والے  ملک انڈیا میں کسی  دوسرے لڑکے کا نہیں۔ اس بچے کو  دھرم شالا سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین مسٹر بی آر راہی کی سرپرستی اور سرپرستی حاصل ہے۔

Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2