Header Add

مجوزہ کتب برائے تربیتِ استاتذہ

Print Friendly and PDF

مجوزہ کتب برائے تربیتِ استاتذہ

(Skill Development)

نوٹ۔ متعلقہ کتاب آن لائن پڑھنے کے لئے کتاب کے ٹائٹل پر کلک کری۔

اُردو کتب

مسلمانوں کا نظام تعلیم و تربیت

تعلیم و تربیت انسان کی سب سے پہلی،اصل اور بنیادی ضرورت ہے۔ہماری تاریخ میں اس کی عملی تابندہ مثالیں موجود ہیں۔ ایک طرف جہاں مسجد نبوی میں چبوترے پر اہل صفہ علم حاصل کر رہے ہیں، تو دوسری طرف جنگی قیدیوں کے لیے آزادی کے بدلے ان پڑھ صحابہ کو تعلیم یافتہ بنانے کی شرط رکھی جاتی ہے اور کبھی مسجد نبوی کا ہال دینی، سماجی اور معاشرتی مسائل کی افہام و تفہیم کا منظر پیش کرتا ہے۔ آج کل فن تعلیم کو جو اہمیت حاصل ہے وہ روز روشن کی طرح سب پر عیاں ہے۔ہر طرف ٹریننگ اسکول اور کالج کھلے ہیں،مدرس تیار کئے جاتے ہیں،فن تعلیم پر نئی نئی کتابیں لکھی جاتی ہیں اور نئے نئے نظرئیے آزمائے جاتے ہیں۔ایک وہ وقت بھی تھا جب اس روئے زمین پر مسلمان ایک ترقی یافتہ اور سپر پاور کے طور پر موجود تھے،مسلمانوں کے اس ترقی وعروج کے زمانے میں بھی اس فن پر کتابیں لکھی گئیں اور علماء اہل تدریس نے اپنے اپنے خیالات کتابوں اور رسالوں میں تحریر کئےاور کتاب وسنت ،بزرگوں کے واقعات اور تجربات کی روشنی میں جو تعلیمی نتائج انہوں نے سمجھے تھے انہیں اصول وقواعد کی حیثیت سے ترتیب دے دیا تھا۔ضرورت اس امر کی تھی کہ مسلمان علماء نے جو کتابیں لکھی ہیں یا اپنی تصنیفات میں تعلیم سے متعلق جو نظرئیے بتائے ہیں یا متفرق خیالات ظاہر کئے ہیں ان سب کو ترتیب سے یکجا کر دیا جائے۔ زیر تبصرہ کتاب حضرت مولانا سید مناظر احسن گیلانی کی تصنیف ہے۔ جس میں ہندوستان میں قطب الدین ایبک کے وقت سے لے کر آج تک مسلمانوں کے نظام تعلیم وتربیت کو بیان کیا گیا ہے۔

مصنف

سید مناظر احسن گیلانی

تعلیم و تدریس کے روشن پہلو

مصنف کا شمار اردو کے ممتاز مدرسین میں ہوتا ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد میں تدریسی خدمات سے وابستگی نے ان کے تجربات کو مزید جِلا بخشی ۔ پی ایچ ڈی کے مقالے پر مبنی ان کی کتاب "سارک ممالک میں فاصلاتی تعلیم " اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں چھپ چکی ہے ۔ زیر نظر کتاب میں انہوں نے تعلیمات سے متعلق مختلف النوع پہلوؤں پر اپنے تدریسی تجربات کی روشنی میں نچوڑ پیش کیا ہے۔ کتاب کے تمام مضامین فکری اور معنوی مفاہیم پر مشتمل ہیں۔ اس میں کل ۱۹ مضامین ہیں جو تمام موضوعات کا مکمل احاطہ کرتے ہیں۔ نیز " پیش لفظ " کے علاوہ ایک جامع مضمون بعنوان" کتاب سے پہلے "ہے ۔ اس میں تعلیم اور مقتضائے تعلیم کی بابت محققانہ کلام ہوا ہے ۔ ہر مضمون کے اختتام پر حوالے کا خاص اہتمام کیا گیا ہے جس سے مشمولات کی اسناد مستحکم ہو جاتی ہیں۔ یہ کتاب علم و معرفت کے طلبگار بالخصوص طلباء کے لئے انتہائی کارآمد ہے ۔

پبلشر

ایجوکیشنل پبلیشنگ ہاؤس، دہلی

مصنف

ریاض احمد

اردو تدریس جدید طریقے اور تقاضے

یہ کتاب جدید نصاب کی ترتیب پر مشتمل ہے۔ چونکہ ہمارے یہاں بہت پرانے نصاب تعلیم کا رواج بہت پرانا ہے جو کسی وقت اپنے حالات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا تھا۔ مگر اب 21 ویں صدی کے چیلینجز بالکل الگ قسم کے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ تعلیم کو صدی کی مناسبت اور اس کے تقاضے کی بنا پر ہم اپنے طالب علموں کو ایک ایسا نصاب تیار کر کے دیں جو وقت کی ضروریات کو بھی پورا کرے اور اس کے اندر غیر معمولی صلاحیت بھی پیدا ہو جائے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر بیس اکائیوں پر تقسیم کی گئی ہے۔ جس میں پہلی اکائی زبان، مفہوم، اور اقسام پر منحصر ہے۔ دوسری اردو زبان کا آغاز و ارتقاء پر، تیسری ابتدائی تعلیم اور زبان کی تدریس، چوتھی اصول تدریس اور زبان اردو، پانچویں اردو کا نصاب اور نصابی کتب، چھٹی زبان کی بنیادی مہارتیں، ساتویں مقاصد تعلیم، آٹھویں بلوم کے تعلیمی مقاصد کی درجہ بندی، نویں اردو تدریس کے مقاصد، دسویں اردو تدریس کے مختلف طریقے، گیارہویں ثانوی اور خارجی زبان کی حیثیت سے اردو کی تدریس کے مقاصد، بارہویں اصانف اد ب کی تدریس، تیرہویں منصوبہ بندی کیا ہے، چودہویں سقر کی منصوبہ بندی ،پندرہویں خرد تدریس، سولہویں اشارات سبق، سترہویں اردو معلم کے اوصاف، اٹھارہویں اہم نصابی سرگرمیاں، انیسویں تدریسی امدادی وسائل اور بیسویں اندازہ قدر اور جانچ۔ اگر ہم ان چیزوں کو دھیان میں رکھ کر اپنا تعلیمی نصاب تیار کریں تو بہتر نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

پبلشر

مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی


مصنف

ڈاکٹر ریاض احمد

مشقی تدریس کیوں اور کیسے؟

پبلشر

ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی

مصنف

محمد اکرام خاں

بچوں کے جذباتی مسائل

پبلشر

مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی

پبلشر

محمد اکرام خاں

ڈسپلن کی تعلیم و تربیت

پبلشر

ڈائرکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی

مصنف

محمد اکرام خاں

تعلیم میں نفسیات کی اہمیت

پبلشر

نیشنل بک ٹرسٹ، نئی دہلی

مصنف

ہربرٹ سورینسن

درس و تدریس کے آداب

پبلشر

بیت العلوم

مصنف

امام بدرالدین ابراہیم

بدلتی دُنیا اور پیاسا تعلیمی نظام

پبلشر

مرزا ورلڈ بک ہاؤس، تھانے

مصنف

انیس چشتی

جدید طریقہ تدریس


پبلشر

ایجوکیشنل پبلیشنگ ہاؤس، دہلی

مصنف

غضنفر

کھیل کے ذریعے ٹعلیم

پبلشر

مکتبہ جامعہ لمیٹیڈ، نئی دہلی

مصنف

عبدالغفار مدہولی

تعلیمی نفسیات



پبلشر

قومی کونسل برائے فروغِ اردو، دہلی

مصنف

ڈاکٹر طلعت عزیز

انگلش کتب

For reading a book, just click the Book Title




Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2