Header Add

حروفِ تہجی کے تاج

Print Friendly and PDF

حروفِ تہجی کے تاج

حروف اورالفاظ یاد کروانے کا ایک انتہائی دلچسپ طرریقہ

کاغذ کے ۸۳ تاج بنائیں اور ہر ایک تاج پر ایک حرف چپکادیں ۔ حروفِ تہجی والے یہ تاج تمام طلباء میں بانٹ دیں ۔ طلباء اِن ٹوپیوں کو اِس طرح پہن لیں کہ حروف سامنی سے صاف نظرآئیں ۔ ہرطالب علم ایک حرف کی نمائندگی کریگا ۔ جِس کے سر پر الف والا تاج ہوگا وہ ’’الف‘‘ ہو گا اور ب والی تاج والا’’ب‘‘ ۔ تھوڑی دیر کے لئے تمام طلباء اپنی ذاتی شناخت بھول جائیں گے اوراپنے اپنے  حرف سے اپنا تعارف کروائیں گے ۔ مثلاً ’’الف ‘‘ تمام بچوں کے پاس جائے گا اورکہے گا ۔

’’میں الف ہوں اور میں حروفِ تہجی کا پہلا لفظ ہوں ۔ میری آواز ہے’’ اَ‘‘ ۔ مجھ سے شروع ہونی والے الفاظ ہیں انار، اللہ ۔ اِس سرگرمی کو مزید آگے بڑھایا جاسکتا ہے.

ہدایات

۱ ۔ ہر دِن کرداربدل دیں ۔ الف ، ب کی جگہ لے لے  اور ب، پ کی ۔

۲ ۔ ہر لفظ اپنے تعارف کے ساتھ ساتھ حروفِ تہجی میں اپنی ترتیب بھی بتائے گا ۔ مثلاً ’’ٹ‘‘ کہے کہ حروف میں میرا نمبرپانچواں ہے ۔ اِس طرح طلباء حروف کے ساتھ ساتھ ۳۸ تک گنتی بھی سیکھ جائیں گے ۔

۳ ۔ تعارف کرواتی وقت ہرطالب علم لفظ کو ہوا میں لکھ کر بھی بتائے گا اور ساتھ دیکھنے والے تمام بچے سکھانے والے کی پیروی کریں گے۔

 ۴ ۔ تمام طلباء کو ایک دائرہ میں کھڑا کردیں ۔ پہلے ایک حرف تمام کو اپنا تعارف کروائے  گا اُس کے بعددوسرا ۔

 ۵ ۔ اگرایک دِن ہر طالب علم دو الفاظ کے مشق کرے تو ۱۹  دِنوں میں مکمل حروف سکھائے جا سکتے ہیں۔

۶ ۔ روزانہ الفاظ کے جوڑ بھی بتائیں اورطلباء سے کہیں کہ ان حروف سے شروع ہونے والے  مختلف الفاظ بنائیں ۔ مثلاً ’’شیر‘‘ کے جوڑ بنانے کے لئے ’’ش، ی،ر‘‘ کو بلائیں ۔ اِس کے علاوہ ایک بڑے  لفظ سے مزید چھوٹے چھوٹے الفاظ بنائیں ۔ مثلاً پہلوان سے پہلا لفظ پہل، دوسرا لفظ پہلو، تیسرالفظ وان وغیرہ ۔

۷ ۔ طلباء کو اکٹھا کرکے اُنکو اِس انداز سے کھڑاکریں کہ مختلف حسابی شکلیں ’’مستطیل،چوکور، مربع،دائرہ، بیضوی‘‘بن جائیں ۔ جب وہ تمام اشکال کو سمجھ جائیں تواُنکو اپنے  اردگرد ایسے ہی شکلیں تلاش کرنے کو کہیں۔

۸ ۔ طلباء کی استعداد کے مطابق روزانہ چھ الفاظ تک بھی مشق کروائی جاسکتی ہے ۔ اگرصرف چھ الفاظ تک مشق کروانا مقصود ہوتوصرف چھ حروف ِ تہجی والی’’تاج‘‘ طلباء میں تقسیم  کریں ۔

۹ ۔ ہم آواز اورہم شکل الفاظ کے گروپ بنوائیں ۔

ہم شکل الفاظ        ب،پ،ت،ٹ،ث ،ج،چ،ح،خ، د،ڈ،ذر،ڑ،ز،ژ، س،ش،ص،ض وغیرہ

ہم آواز الفاظ          ث،س،ص، ذ،ز،ظ،ض، ق،ک، ر،ڑ،ح،ہ،ھ وغیرہ

نوٹ

اگر ضرورت کے مطابق اس میں ترمیم کرلی جائی تو یہ طریقہ گنتی اوراے بی سی  کی پڑھانی کے لئے بھی استعمال ہوسکتا ہے ۔

Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2