Header Add

وژلائزیشن کی طاقت کیسے عمل کرتی ہے؟

Print Friendly and PDF


وژلائزیشن کی طاقت کیسے عمل کرتی ہے؟

تصور کے راز جن سے صرف اولیاء اللہ اورسادھو سنت ہی واقف ہیں؟

وژلائزیشن کے ایسے اسرار جو آج تک پردے میں تھے

وژلائزیشن کی طاقت کس طرح سے آپ کی زندگی میں تبدیلی لے کرآتی ہے۔اس کو جان کرآپ بہت حیران ہونگے۔اس سے آپ کو یہ علم بھی ہوجائے گا کہ ہماری خواہشےات اورتکمےل کے درمیان کا جو سفر ہے وہ کیسے طے ہوتا ہے۔تو آئیںان رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہیں۔

رازنمبر۱۔ آفاقی قوتوں سے رابطہ

ہماری دنیا عالم وجود ہے۔ کچھ خواہشیات ایسی ہوتی ہیں جن کی تکمیل کے لئے پہلے اسباب پیدا کرنے پڑتے ہیں جو کہ عالم عدم میں ہوتے ہیں۔ عالم عدم میں اسباب پیداہونے کے بعدخواہش حقیقت بنتی ہے اورعالم عدم سے عالم وجود یعنی ہماری دنیا میں آجاتی ہے۔جب آپ وژلائزیشن کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا لاشعور عالم عدم میں آفاقی قوتوں سے رابطہ کرتا ہے اورآپ کی خواہش سے متعلقہ اسباب پیداکرنے کی درخواست کرتا ہے۔

رازنمبر۲۔ لاشعورکا بیدارہوجانا

وژلائزیشن سے انسان کا لاشعوربیدار ہوجاتا ہے جو بعد ازاں ایسے تخلیقی آئیڈیاز پیداکرتا ہے جس سے مقصد کا حصول ممکن ہوجاتا ہے۔

راز نمبر ۳۔ دماغ کو پروگرام دیتا ہے

لاشعورآپ کے دماغ کو وہ پروگرام دیتا ہے جس سے دماغ مقصد کی تکمیل کے لئے درکار وسائل کو باآسانی ڈھونڈ لیتا ہے۔

رازنمبر۴۔کشش کے قانون کوابھارتاہے

وژلائزیشن کشش کے قانون کو فعال کرتا ہے۔ اس قانون کے تحت لوگ اپنے ذاتی وسائل کو آپ کے مقصد کے حصول کے لئے وقف کردیتے ہیں۔دوسرے لفظوں میں آپ کو لوگوں کی مدد حاصل ہوجاتی ہے۔ہپٹناٹزم، مسمریبزبم، پیراسائکالوجی، نظر بندی کا قانون، دوسروں کارزق باندھ دینا، نظر لگا کرکسی کا نقصان کردینا وغیرہ تمام پوشیدہ طاقتیں اوراثرات کے پیچھے کشش کا قانون ہی عمل کرتا ہے۔

 رازنمبر۵۔انسان کا ماٹی ویشن لیول بڑہاتا ہے

وزلائزیشن سے انسان کی داخلی ترغیب(Internal Motivation)بڑھتی ہے جس کے بڑھنے سے انسان کے اندر خوابوں کو حاصل کرنے کے لئے عملی جدوجہد کرنے کے لئے جسمانی، روحانی اورنفسیاتی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے۔

Print Friendly and PDF

Post a Comment

أحدث أقدم

Post Add 1

Post Add 2