Header Add

اسلامی معلومات

Print Friendly and PDF


اسلامی معلومات

اسلامی معلوماتاللہ تعالیٰ کےاسماء

اللہ تعالیٰ کے تین ہزار اسماء ہیں جن میں سے فرشتوں کو صرف ایک ہزار بتائے گئے۔ایک ہزار صرف انبیاء اکرام کو بتائے گئے۔باقی کے تین تین سو تورات، زبوراور انجیل میں بیان کئے گئے۔۹۹اسماء مبارک قرآن پاک میں بتائے گئے۔ایک نام اللہ پاک نے اپنے پاس محفوظ رکھا ہے جو کسی کو نہیں بتایا گیا۔اللہ تعالیٰ نے ان تمام اسماء مبارک  کے معانی کو بسم اللہ کے تین الفاظ (اللہ، رحمان، رحیم) میں سمو دیا۔ سو جس نے بسم اللہ پڑھی گویا اآس نے اللہ کو اس کے تین ہزار اسماء سے یاد کیا۔(حوالہ؛ تفسیر روح المعانی)

تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ

انسانی تاریخ میں سب سے بڑا جنازہ امام جعفر صادقں کا تھا جس میں ۳۱ لاکھ لوگ شامل تھے۔ جنازہ کو دیکھ کر ۰۲ ہزار غیر مسلم نے اسلام قبول کر لیا تھا۔ (گینز بک آف دی ورلڈریکارڈ)

صدقہ کے فضائل

صدقہ جب انسانی ہاتھ سے نکلتا ہے تو پانچ جملے کہتا ہے۔

۱ول۔ میں فانی مال تھا تو نے مجھے بقا دے دی۔
 دوئم۔میں تیرا دُشمن تھا اب توں نے مجھے اپنا دوست بنا لیا ہے۔
سوئم۔ آج سے پہلے توں میری حفاظت کرتا تھا۔ اب میں تیری حفاظت کروں گا۔
چہارم۔میں حقیر تھا توں نے مجھے عظیم بنا دیا۔
پنجم۔ پہلے میں تیرے ہاتھ میں تھا۔ اب میں اللہ پاک کے ہاتھ میں ہوں۔

مہمان کی فضیلت

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت ہے کہ مہمان جب گھر میں آتا ہے تو اپنے دامن میں نعمتیں لیکر آتا ہے اور جب گھر سے جاتا ہے تو تو گھر والوں کی ہر پریشانی اورمشکل ساتھ لے جاتا ہے۔ یاد رکھیں کہ مہمان کی خدمت کرکے تم نے کسی پر احسان نہیں کیا بلکہ مہمان نے تمہاڑے گھر آکر تم پر احسان کیا ہے۔

جمعہ کی فضیلت

جمعہ کو غسل کرنا تمام ہفتے کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ جمعہ کو ناخن کاٹنا بیماریوں سے شفایابی ہے۔جمعہ کا سب سے بہترین ذکر درود شریف ہے۔جمعہ کو مغرب اور عشاء کی نماز کے دوران ۳دفعہ سورۃ فاتحہ پڑھنے سے اللہ پاک تمام سال کے رزق کا بندوبست کردیتا ہے۔

آیت الکرسی کی فضیلت۔

گھر سے باہر نکلتے وقت پڑھنے سے ستر ہزار فرشتے گھر واپسی تک حفاظت کرتے ہیں، گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے سے”محتاجی“ دور ہوتی ہے، وضو کے بعد پڑھنے سے انسان کے ستر درجے بلند ہوتے ہیں،رات کو سوتے وقت پڑھنے سے انسان ساری رات شیطان کے نقصان سے محفوظ رہتا ہے۔

صدقہ کے متبادل اعمال

 دُعا، علم، درست مشورہ، مسکراہٹ، مدد، وقت، تربیت، حوصلہ، نیکی کی ترغیب اوربڑائیوں سے منع کرنا، نرمی سے بات کرنا، معاف کردینا، دوسروں کو عزت دینا اور لوگوں کی خوشیوں میں شامل ہونا۔

گناہوں کے نقصان

۱۔ بیوی سے بدسلوکی کرنے سے انسان کی عمر کم ہو جاتی ہے۔
۲۔ جھوٹ بولنے سے انسان پر خدا کی لعنت اور رزق کی کمی ہو تی ہے۔
۳۔ ظلم سے انسان کی پکڑ ہوتی ہے۔
۴۔  زنا سے انسان کا رزق بند ہوجاتا ہے۔
۵۔  نشہ کرنے سے اللہ انسان کا پردہ ”فاش“ کردیتا ہے۔
۶۔  قتل سے پوری انسانیت تباہہوجاتی ہے۔
۷۔  تکبر سے اللہ کی نعمتوں کو زوال آتا ہے۔



Print Friendly and PDF

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی

Post Add 1

Post Add 2